مختلف وارداتوں میں شہریوں سیلاکھوں کی نقدی،موبائل فونز لوٹ لیے
شیخوپورہ (خصوصی رپورٹ) ڈکیتی چوری و راہزنی کی وارداتیں بدستور جاری ہیں، تھانہ بھکھی کے علاقہ ولگن جھنڈا کے قریب 3نامعلوم مسلح ڈاکو ئوں نے رکشہ نہ روکنے پراندھا دھندفائرنگ کردی، گولیاں لگنے سے رکشہ پر سوار باپ بیٹی شدیدزخمی ہوگئے، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا اسی تھانہ کے علاقہ مکئی روڈ دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکو ئوں کی فائرنگ سے زیارت نامی شخص شدیدزخمی ہوگیا ،فیروز وٹواں کے قریب دھاگہ ساز فیکٹری کے قریب دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکو ئوں کی فائرنگ سے 16سالہ علینہ اور40سالہ عرفان شدید زخمی ہوگئے، مانوالہ کے علاقہ لاگر روڈ پر دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ابوسفیان شدیدزخمی ہوگیا جسے ریسکیواہلکاروں نے ننکانہ صاحب ہسپتال منتقل کردیا اسی تھانہ کی حدود روڑاں والاکے قریب2مسلح ڈاکو ئوں نے اسلحہ کی نو ک پر ذوالفقار سے50ہزارروپے نقدی اورموبائل فون چھین لیااسی تھانہ کی حدود چٹی کوٹھی کے قریب 3مسلح ڈاکو ئوں نے اسلحہ کی نوک پر محمد یوسف کو ہینڈ زپ کر وا کرڈیڑھ لاکھ روپے نقدی چھین لی،تھانہ ماڈل سٹی اے ڈویڑن کے علاقہ حبیب کالونی کے قریب2مسلح ڈاکو ئوں نے زوہیب کو ہینڈزپ کروا کر25ہزارروپے نقدی اورموبائل فون چھین لیاتھانہ فیکٹری ایریاکے علاقہ کوٹ پنڈی داس موٹروے کے قریب2مسلح ڈاکو ئوں نے عدیل سے اسکی موٹرسائیکل اور20ہزارروپے نقدی چھین لی، تھانہ سٹی مریدکے کے علاقہ دا ئو کے قریب 2مسلح ڈاکو ئوں نے اسلحہ کی نوک پررمضان سے20ہزارروپے نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین لیا۔