ڈکیتیوں میں ملوث دو ملزم گرفتار

 لاہور (کرائم رپورٹر) لٹن روڈ پولیس نے خفیہ اطلاع پر چوبرجی پارک میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان ریکی کے بعد شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹتے تھے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے لوٹی گئی تین لاکھ روپے کی رقم، چوری شدہ موٹر سائیکل اور دو پستول برآمد ہوئے۔ ملزمان کی شناخت حیدر علی اور رانا رانوال کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس پی سول لائنز منزہ کرامت کا کہنا ہے کہ سٹریٹ کرائمز میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔