ڈکیتی مزاحمت پر باپ قتل ، بیٹی پرتشدد

تھانہ شیخ فاضل کے گاو ں431ای بی میں 6ڈاکو گل شیر کے گھرگھس گئے  مزاحمت پر فائرنگ کردی 
بورے والا ( خصوصی رپورٹ)بورے والا کے  نواحی گاو?ں 431 ای بی میں ڈاکوو ں نے دوران واردات مزاحمت پر شہری کو قتل کر دیا،ڈاکو مقتول کی بیٹی کو بھی تشدد کا نشانہ بناتے رہے،ملزم ہزاروں روپے نقدی،طلائی زیورات اور کپڑے وغیرہ لوٹ کر فرار ہو گئے۔ تفصیلات  کے مطابق نواحی گاو ں 431 ای بی میں پانچ ڈاکوو ں نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر کسان کو قتل کر دیا ،گل شیر خان اپنے اہل خانہ سمیت گھر میں سویا ہوا تھا کہ پانچ سے چھ نامعلوم ڈاکو گھر میں گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 21 ہزار روپے نقدی، طلائی زیورات اور کپڑے وغیرہ لوٹ لئے ، اسی دوران گل شیر خان نے مزاحمت کی تو ڈاکوو ں نے اسے گولی مار کر قتل کر دیا ،مقتول کی بیٹی اپنے والد کی نعش دیکھ کر چیخ ماری تو ملزموں نے بیٹی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ تھانہ شیخ فاضل پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزموں  کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔