3 ڈاکوشعیب کے گھرکادروازہ کلہاڑی سے توڑکراندر داخل ہوئے
بصیرپور(خصوصی رپورٹ)مختلف واقعات میں ڈاکونقدی،زیورات،موبائل فون،واٹرپمپ چھین کرفرارہوگئے، مزاحمت پرماں بیٹی کے ہاتھ توڑ دئیے۔ نواحی موضع شہامندمیں 3 ڈاکوشعیب کے گھرکادروازہ کلہاڑی سے توڑکراندر داخل ہو گئے اوراسے معمروالدہ ،بھائی اوربہن سمیت یرغمال بنالیا،مزاحمت پراسکی بہن زنیرہ اورماں پرکلہاڑی اورخنجروں کے وارکئے جن سے دونوں کے ہاتھوں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔ ڈاکو43ہزار نقدی ،نقرئی زیورات اور3 موبائل فون چھین کرفرارہوگئے۔ دریں اثنا کن پورہ میں 3 ڈاکوغلام رسول کے گھرمیں داخل ہوگئے جوآہٹ سے جاگ کرصحن میں نکلاتو ڈاکووٓں نے اسے کپڑے سے باندھ دیااورواٹرپمپ کھول کرفرارہوگئے۔