ساہیوال (خصوصی رپورٹ)دریائے راوی سے ملنے والی لاش لاوارث قرار دیکرقبرستان ماہی شاہ میں سپردخاک کردیاگیا۔ تھانہ بہادرشاہ پولیس کو اطلاع ملی کہ دریامیں دولا زیریں کے مقام پر لاش پڑی ہے ،پولیس نے قبضے میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد شہر خموشاں ویلفیئر سوسائٹی کی سپرد کردی جس نے سپردخاک کردیا۔