خاتون سے گھرمیں گھس کرزیادتی،ملزم گرفتار

دیپالپور (خصوصی رپورٹ) تھانہ حجرہ شاہ مقیم کی حدود میں خاتون کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا، جس پر ڈی پی او اوکاڑہ راشد ہدایت کے نوٹس لینے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم رانا عباس کو 10 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے خاتون کے گھر جا کر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا تھا۔ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ڈی پی او راشد ہدایت کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جنسی جرائم میں ملوث افراد کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اور متاثرہ خاتون کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔