روس کا یوکرینی صدر کے آبائی علاقے پر میزائل حملہ، 19 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

روس کا یوکرینی صدر کے آبائی علاقے پر میزائل حملہ، 19 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

روس نے یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کے آبائی علاقے پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں 9 بچے بھی شامل ہیں۔

یوکرینی حکام کے مطابق، اس حملے میں 50 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔یوکرینی صدر زیلنسکی نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے کھیل کے میدان اور چھوٹی گلیاں روسی حملے کا نشانہ بنیں، اور ان حملوں کو اتفاقی نہیں قرار دیا۔ زیلنسکی کا کہنا تھا کہ روس جانتا تھا کہ یہ توانائی کے تنصیبات ہیں اور ان کو نشانہ بنانے کا مقصد واضح تھا۔دوسری جانب، روس کی وزارت دفاع نے ایک ٹیلی گرام بیان میں دعویٰ کیا کہ یہ حملہ یوکرینی اور مغربی افسران کے درمیان ہونے والی ایک میٹنگ کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔ روس کا کہنا تھا کہ یہ حملہ انتہائی درست نشانے پر تھا، اور میزائل کا ہدف ایک ریسٹورنٹ تھا جہاں یونٹ کمانڈرز اور مغربی انسٹرکٹرز کی میٹنگ ہو رہی تھی۔یہ حملہ یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے دوران ہونے والی حالیہ خونریزی میں ایک اور افسوسناک اضافہ ہے، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد متاثر ہو رہی ہے۔