اے پی سی میں جو متفقہ فیصلہ ہوگا، اسی کے تحت آگے بڑھا جائے گا
وفاق کے فیصلوں کا ایک ہی جواب ہے بھرپور مزاحمت :سابق سپیکر
اسلام آباد (بیورو رپورٹ ،مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے مرکزی رہنما و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارٹی براہ راست کوئی مذاکرات نہیں کرے گی،پختونخوا میں جو اقدامات وفاقی حکومت نے اٹھائے اس کے بعد مذاکرات ممکن نہیں ہیں ،اب جو بھی فیصلہ ہو گا وہ اپوزیشن اتحاد اور آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی)میں ہوگا۔پی ٹی آئی رہنما نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اے پی سی میں جو متفقہ فیصلہ ہوگا، اسی کے تحت آگے بڑھا جائے گا، پی ٹی آئی براہ راست کوئی مزاکرات نہیں کرے گی، وفاق کے فیصلوں کا ایک ہی جواب ہے بھرپور مزاحمت ، یہ اپنا کیا خود بھگتیں گے ،پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کا ہر فورم پر مقابلہ کرینگے۔