سعودی ایوی ایشن گاکا کی 7 رکنی سیفٹی ٹیم 24 اگست کو پاکستان پہنچے گی

لاہور(آئی این پی)سعودی ایوی ایشن گاکا کی 7 رکنی سیفٹی ٹیم 24 اگست کو لاہور پہنچے گی۔ذرائع کے مطابق اس دورے کے دوران گاکا کی دو ٹیمیں مختلف ایئر پورٹس کا آڈٹ کریں گی۔ ایک ٹیم لاہور، فیصل آباد اور سیالکوٹ ایئر پورٹس سے جانیوالی پروازوں کا سیفٹی آڈٹ کرے گی۔دوسری ٹیم اسلام آباد، پشاور اور کراچی ایئر پورٹس پر سامان کی اسکریننگ سمیت دیگر کا آڈٹ کرے گی