حسن فرحات اپنی بیٹی اوربیٹے کے ہمراہ شہر صیدا میں ایک رہائشی عمارت میں موجود تھے ،جسے نشانہ بنایا گیا
بیروت(آئی این پی)لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں حماس رہنما اپنے بچوں سمیت شہید ہو گئے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی افواج نے جنوبی لبنان کے شہر صیدا میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا۔حملے میں حماس رہنما حسن فرحات اپنی بیٹی اور بیٹے کے ہمراہ شہید ہو گئے۔ دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے 18 فروری 2025 تک جنوبی لبنان سے اپنا انخلا مکمل کرنا تھا جو ابھی تک مکمل نہیں ہوا ہے۔لبنان کی وزارتِ صحت نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے میں عارضی مرکزِ صحت، 2 ایمبولینس اور 1 فائر بریگیڈ کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔