کریک ڈاؤن:ایک لاکھ سے زائد بجلی چور گرفتار کیے گئے

 ستمبر 2023 سے جاری مہم کے دوران اب تک 151 ارب 85 کروڑ رقم وصول کی گئی 
اسلام آباد(آن لائن)بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں ستمبر 2023 سے لیکر اب تک 151 ارب 85 کروڑ رقم وصول کی جا چکی ہے۔ اس مہم کے دوران 1 لاکھ 16 ہزار 186 سے زیادہ بجلی چور گرفتار بھی کیے گئے۔گذشتہ مہینے کے دوران ملک بھر سے بجلی چوروں سے 80 کروڑ اور 80 لاکھ سے زیادہ رقم وصول کی گئی جبکہ 138 بجلی چور گرفتار بھی کیے گئے۔