گگو منڈی(خصوصی رپورٹ)میپکو ڈویڑن بوریوالا میں بجلی چوری کیخلاف آپریشن جاری، ایک بجلی چور گرفتار ایک کروڑ سے زائد کے ریکوری کیس تیار کرلئے گئے۔عظیم آباد سب ڈویڑن کے ایس ڈی او شاہد پرویز پر مشتمل میپکو ٹیم ،پولیس اور رینجر نے چک نمبر435ای بی ،431۔ای بی سمیت آٹھ چکوک میں دوران آپریشن ایک بجلی چور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جبکہ تین فرار ہو گئے 52ہزار جرمانہ وصول کیا گیا اور ایک کروڑ 26لاکھ کے ریکوری کیس بھی تیار کیے۔ ایکسین ? فیاض کھوکھر نے کہا ہے کہ بجلی چوروں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔عوام غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع میپکو حکام کو دیں۔