اقتصادی جنگ‘چین کا جوابی حملہ‘امریکی درآمدات پر 34 فیصد ٹیرف لگا دیا

ان اقدامات کا مقصد عدم پھیلاؤ جیسی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے قومی سلامتی اور مفادات کا بہتر تحفظ کرنا ہے:چینی حکومت
بیجنگ( مانیٹرنگ ڈیسک) چین کی جانب سے امریکی درآمدات پر 34 فیصد ٹیرف لگا دیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق   چین نے کہا ہے  وہ 10 اپریل سے امریکاسے تمام درآمدات پر 34 فیصد  ٹیرف عائد کرے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی چینی درآمدات پر 34 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا۔نئے  ٹیرف کے  ساتھ، چین نے درمیانی اور بھاری نایاب  معدنیات  پر برآمدی کنٹرول کا بھی اعلان کیا ہے‘یہ اقدام 4 اپریل سے فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔چینی حکومت نے کہا  ان اقدامات کا مقصد عدم پھیلاؤ جیسی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے قومی سلامتی اور مفادات کا بہتر تحفظ کرنا ہے۔