ٹرمپ کا چینی درآمدات پر مزید 10فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان:بیجنگ کا اظہار تشویش

 امید ہے امریکا ایسی غلطی کرنے سے گریز کریگا ، اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کے راستے پر آئیگا، وزارت تجارت
  واشنگٹن(آئی این پی ) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی درآمدات پر 4مارچ سے اضافی 10فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کر دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا اور میکسیکو پر مجوزہ ٹیکس کا نفاذ بھی 4مارچ سے کرنے کا اعلان کیا ہے جو اس سے قبل موخر کر دیا گیا تھا۔امریکی صدر نے چین پر اضافی 10فیصد ٹیرف نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے جو 4مارچ سے نافذ العمل ہو گا۔ غیر ملکی خبر رساںادارے کے مطابق امریکی ٹیرف کے اعلان پر چینی وزیر برائے کامرس نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے چینی وزارت تجارت نے اپنے بیان میں کہا کہ چینی برآمدات پر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ ٹیرف کی مخالفت کرتے ہیں۔ چینی وزارت تجارت نے کہا امید ہے امریکا ایسی غلطی کرنے سے گریز کریگا اور اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کے راستے پر آئیگا۔