تجارتی جنگ سنگین، چین نے بھی امریکہ پر 125 فیصد ٹیرف لگا دیا

 امریکی حکومت چین پر محصولات میں اضافہ جاری رکھتی ہے تو بیجنگ نظر انداز کر دے گا:ٹیرف کمیشن

 بیجنگ (آئی این پی )امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ مزید تیز ہوگئی، امریکہ کی جانب سے چینی مصنوعات پر 145 فیصد ٹیرف نافذ کرنے کے بعد چین نے بھی جوابی طور پر امریکی اشیا پر درآمدی محصولات کو 125 فیصد تک بڑھا دیا ۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق چینی وِزارتِ تجارت نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام امریکہ کی جارحانہ تجارتی پالیسی کے خلاف ایک نہایت ضروری عمل ہے۔چین نے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کیے گئے بھاری محصولات کے باعث عالمی منڈی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کا ذمہ دار امریکہ کو ٹھہرایا ہے‘ کسٹم ٹیرف کمیشن کے  ترجمان کا کہنا ہے موجودہ سطح پر ٹیرف کی شرح کے ساتھ، چین میں درآمد کی جانے والی امریکی اشیاء￿  کے لیے اب کوئی مارکیٹ نہیں ہے، اور  اگر امریکی حکومت چین پر محصولات میں اضافہ جاری رکھتی ہے تو بیجنگ نظر انداز کر دے گا