اسحاق ڈار کا بلاول بھٹو کو فون، صدرزرداری کی صحت دریافت کی، گلدستہ بھی بھجوایا

 اسلام آباد(آن لائن)نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارنے چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو فون کال کی اور بلاول بھٹو  سے ان کے والد  صدر آصف علی زردای کی طبیعت کے بارے میں دریافت کیا۔نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے صدر آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے صدر آصف علی زردای کے لئے گلدستہ بھی بھجوایا