سپیکر قومی اسمبلی نے بغیر تحقیق میرا ریفرنس بھجوایا: عمرایوب

ہری پور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمرایوب نے کہا ہے  قومی اسمبلی میرے مدمقابل امیدوار نے ایک ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو بھیجا، انہوں نے بغیر تحقیق کیے وہ ریفرنس الیکشن کمشنر کو بھیجوا دیا۔میرے مدمقابل امیدوار نے 2018 اور 2024 کے الیکشن میں یہی اعتراضات ریٹرنگ افسر کو جمع کرائے تھے جو مسترد ہوئے،  پھر پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ میں بھی ریجیکٹ ہوئے تھے، ابھی الیکشن کے ڈیڑھ سال بعد پھر اس کو خیال آیا ہے اور یہ ایاز صادق کے ذریعے الیکشن کمشنر کے پاس گیا۔انہوں نے کہا  سپریم کورٹ  کی رولنگ موجود ہے الیکشن کمشنر اس کیس کو نہیں سن سکتا، میرے مدمقابل امیدوار نے اس سے پہلے بھی دھاندلی کی رٹ کی تھی، جس کا وہ ایک بھی ثبوت نہیں دے سکا اور تاریخوں میں بھی پیش نہیں ہوتا رہا۔