پاکستانی اداکار اعجاز اسلم نے اداکارہ ہانیہ عامر سے مشابہت رکھنے والے ایک نوجوان کی تصویر شیئر کر کے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔
اعجاز اسلم نے انسٹاگرام اسٹوری میں نوجوان کی تصویر ہانیہ عامر کی تصویر کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا، "کیا یہ ہانیہ عامر کا جڑواں بھائی ہے؟ مشابہت ناقابلِ یقین ہے۔"اداکار کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے نوجوان اور ہانیہ عامر کی مشابہت پر دلچسپ تبصرے کیے۔ کئی مداحوں کا کہنا تھا کہ نوجوان کے گھنگریالے بال، مسکراہٹ، چہرے کے نقوش اور ڈمپلز ہانیہ عامر سے کافی ملتے جلتے ہیں۔بعض صارفین نے مزاحیہ انداز میں یہ سوال بھی اٹھایا کہ کیا ہانیہ عامر کا کوئی "خفیہ جڑواں بھائی" ہے، جبکہ دیگر نے اس موازنے کو محض دلچسپ اتفاق قرار دیا۔اعجاز اسلم کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور مداح اس غیر متوقع مشابہت پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔