نیپال میں تباہ کن سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 1300 سے تجاوز کر گئی، جبکہ تقریباً ساڑھے 5 ہزار افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
لاپتہ افراد میں 34 مختلف ممالک کے سیکڑوں غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں، جس کے باعث عالمی سطح پر تشویش پائی جا رہی ہے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی اور ریسکیو کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔حکام کے مطابق مختلف ہائیڈرو پاور منصوبوں کی 6 سرنگوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ نو روز بعد ایک سرنگ سے 2 مزدوروں کو بحفاظت زندہ نکال لیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش اور سیلاب متاثرین کو امداد کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔