پاکستانی اداکارہ مریم نفیس جو ان دنوں اپنے پہلے بچے کی پیدائش اور بے بی ہمپ فوٹوشوٹ کے باعث خبروں میں ہیں، ان کے شوہر امان احمد کے ماضی نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
امان احمد کا ماضی اور بشریٰ انصاری سے تعلق
حیران کن طور پر یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ امان احمد پہلے سے شادی شدہ تھے اور وہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کے داماد بھی رہ چکے ہیں۔ وہ بشریٰ انصاری کی بیٹی میرا انصاری کے سابق شوہر ہیں۔
شادی اور علیحدگی کی تفصیلات
اطلاعات کے مطابق امان احمد اور میرا انصاری کی شادی 2000 کی دہائی کے اوائل میں ہوئی تھی۔اس شادی سے ان کے دو بچے بھی ہیں۔تاہم، یہ رشتہ زیادہ دیر نہ چل سکا اور نومبر 2020 میں میرا انصاری نے نیویارک میں دوبارہ شادی کرلی۔بشریٰ انصاری نے بھی اپنی بیٹی کی پہلی شادی کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا تھا، لیکن وہ اپنے داماد کے خلاف کھل کر بات نہیں کرتی رہیں۔
مریم نفیس اور امان احمد کی شادی
امان احمد نے 2022 میں مریم نفیس سے شادی کی اور اب یہ جوڑا اپنے پہلے بچے کے استقبال کے لیے تیار ہے۔
امریکی شہریت پر بحث
یہ معاملہ اس وقت مزید متنازع ہوگیا جب مریم نفیس نے امریکہ جانے سے قبل اپنے پاسپورٹ کی تصویر شیئر کی۔سوشل میڈیا صارفین نے ان پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ اپنے بچے کے لیے امریکی شہریت حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ایک صارف نے مزید انکشاف کیا کہ امان احمد پہلے ہی امریکی شہری ہیں۔یہ تمام انکشافات سوشل میڈیا پر ایک گرما گرم بحث کا باعث بن گئے ہیں، اور مداح اس حوالے سے مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔