چین کے شہر موگی میں جاری ویمنز ہاکی جونیئر ایشیا کپ 2026 کے کوارٹر فائنل میں بھارت نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے میں 0-19 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
ٹم وائٹ کی کوچنگ میں بھارتی ٹیم نے میچ کے آغاز ہی سے پاکستانی دفاع پر بھرپور دباؤ برقرار رکھا۔ بھارت کی جانب سے پوجا ساہو نے ساتویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔بھارتی ٹیم نے پہلے ہاف میں پاکستان کے خلاف 10 گول داغے اور میچ پر مکمل گرفت برقرار رکھی، جبکہ دوسرے ہاف میں بھی پاکستانی ٹیم بھارتی حملوں کا مؤثر جواب نہ دے سکی۔وسرے ہاف میں بھارت نے مزید 9 گول اسکور کیے اور یوں مجموعی طور پر 19 گول کے ساتھ کامیابی حاصل کرلی۔ اس شکست کے ساتھ پاکستان ویمنز جونیئر ایشیا کپ کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔