باپ نے2 بیٹوں سے ملکر چھری سے 1شخص کو قتل کردیا

اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ) خواتین کے درمیان سابقہ لڑائی جھگڑے کی رنجش پر باپ نے دو بیٹوں سے ملکر مبینہ طور پر ایک شخص کو تشدد اور چھری کے وار کرکے قتل کر دیا۔ تھانہ چوچک کے گاو?ں 67ایم ایل میں چند روز قبل انور بی بی اور ساجدہ بی بی میں لڑائی ہوئی تھی، انور بی بی کے شوہر لیاقت علی نے بیٹوں صداقت اور حماد کے ہمراہ محمد اقبال اور اس کے بھائی ندیم عباس سے جھگڑا کیا اور تشدد شروع کر دیا، اسی دوران لیاقت علی نیچھری کا وار کر کے ندیم عباس کو شدید زخمی کر دیا، جو ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔ پولیس نے تینوں ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔