کچہ آپریشن ، سی سی ڈی نے2.59ارب مانگ لئے

 راجن پور، مظفرگڑھ ،رحیم یار خان میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن ہوگا، وزیر اعلیٰ نے سی سی ڈی کوٹاسک دیدیا
لاہور(کرائم رپورٹر)کچے کے علاقے میں بگڑتی صورتحال وزیراعلیٰ پنجاب کا سی سی ڈی کو کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف کارروائی کا ٹاسک راجن پور، مظفرگڑھ ،رحیم یار خان میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن ہوگاسی سی ڈی نے آپریشن شروع کرنے سے پہلے حکومت سے فنڈز مانگ لئیسی سی ڈی نے حکومت سے 2.59 ارب کے فنڈز کی ڈیمانڈ کر دی ذرائع کے مطابق آپریشن سے پہلے 80 کروڑ انعامی رقم ،75 کروڑ خفیہ فنڈ ز کی منظوری مانگ لی گئی, سی سی ڈی نے 80 کروڑ روپے سائنسی تفتیش کیلئے بھی مانگ لئے.758کروڑ 10 لاکھ آپریشنل ضروریات کی مد میں الگ مانگے گئیسی سی ڈی نے عوامی ٹیکس پر مشتمل بھاری رقم کی منظوری کی درخواست دیدی.533کروڑ کی کٹوتی کے باوجود سی سی ڈی نے مزید 2.59 ارب کا مطالبہ رکھ دیا, ڈاکو پکڑنے سے پہلے خفیہ نگرانی، سورس مینجمنٹ ،مراعات کیلئے فائلیں تیار کر لی گئیں.سی سی ڈی کے لئے نئی بننے والی پیرافورس کی طرز پر الاؤنس کی بھی ڈیمانڈ کر دی گئی۔