ساجد اور شبیر نے اسماعیل کو گھر میں رسی سے باندھ کر ڈنڈوں کے وار کئے
قصور(خصوصی رپورٹ)گھریلو جھگڑے پربیٹے نے چچا سے ملکر باپ کو رسی سے باندھ کرڈنڈوں سے تشدد کرکے قتل کردیا۔ تھانہ سرائے مغل کے علاقہ بھسین چک 47 کے رہائشی 45سالہ اسماعیل عمر ولد عبدالحمید میو کو گھریلو جھگڑے کی وجہ سے اس کے بیٹے ساجد اور بھائی محمد شبیر ولد عبدالحمید نے گھر میں رسی سے باندھ کر ڈنڈوں کے وار سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے اسماعیل دم توڑ گیا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔