لاہور(خصوصی رپورٹ) پنجاب اسمبلی کا 30 واں اجلاس کل 2 بجے شروع ہوگا، اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔اجلاس کی صدارت سپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے، اجلاس میں محکمہ فاریسٹ پوچھے گئے سوالات کے جوابات دے گا۔اجلاس میں اراکین اسمبلی توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے، اجلاس میں 3 تحریک التواء کار زیر بحث آئیں گی۔اجلاس میں سیلابی صورتحال پر عام بحث کا آغاز کیا جائے گا، اجلاس میں اراکین اسمبلی اہم نوعیت کے معاملات اٹھائیں گے۔