امریکی ریاست کینٹکی اور ٹینیسی میں شدید بارشیں، سیلابی صورتحال

اہم شاہراہیں پانی میں ڈوب گئیں، آمدورفت معطل، سیلاب کی وارننگ جاری،فوج طلب
 واشنگٹن (آئی این پی )امریکی ریاست کینٹکی اور ٹینیسی میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔میڈیارپو رٹس کے مطابق کینٹکی کے شہر نیشوائل میں دریائے کمبرین بپھر گیا۔ ریلا شہری علاقے میں داخل ہوگیا۔ حکام نے ایمرجنسی نافذ کردی۔اہم شاہراہیں پانی میں ڈوب جانے سے آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کئی دیگر شہروں کے لیے بھی سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی۔ امدادی سرگرمیوں کے لیے امریکی فوج کو طلب کیا گیا۔