قومی اسمبلی کا اجلاس 21 ستمبر کو بلانے کا فیصلہ، اہم قانون سازی اور نئے صوبوں کے معاملے پر بحث کا امکان

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کا اجلاس 21 ستمبر کو بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزارتِ پارلیمانی امور آئندہ ہفتے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری تیار کرکے وزیراعظم کو بھجوائے گی، وزیراعظم کی منظوری کے بعد سمری صدرِ مملکت کو ارسال کی جائے گی، جن کی منظوری سے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ اجلاس اہم نوعیت کا ہوگا، جس میں حکومت کی جانب سے مختلف اہم قوانین ایوان میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ اجلاس کے دوران قانون سازی کے علاوہ قومی اہمیت کے مختلف معاملات بھی زیر بحث آنے کی توقع ہے