لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹاؤن ڈویڑن پولیس جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ان ایکشن ہے کاہنہ چوکی لکھوکی پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ایس ایچ او کاہنہ فہیم امداد کے مطابق ملزمان کو دوران پٹرولنگ اور خفیہ اطلاع پر مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیاملزم اکبر کو ہوائی فائرنگ کی آواز پر فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیامنشیات فروش علی رضا کو کیرکا سٹاپ سے منشیات سمیت گرفتار کیا گیاملزمان سے 1 کلو 200 گرام چرس 223 بور رائفل برآمد کی گئی گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے انویسٹیگیشن کے حوالے کر دیاایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ و اسلحہ نمائش پر مکمل پابندی عائد ہے