لاہور (کرائم رپورٹر)تھانہ مغل پورہ پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ملزموں میں 2منشیات فروش اور 3رکنی موٹر سائیکل چور گینگ شامل ہے۔پولیس کے مطابق منشیات فروش اعجاز اور طارق سے 2کلو 400گرام چرس برآمد ہوئی، موٹر سائیکل چور گروہ میں ملزم احمد، صدیق اور انور شامل ہیں۔ملزموں کے قبضہ سے چوری شدہ 3موٹر سائیکلیں، لوڈر رکشہ اور اسلحہ برآمد ہوا۔