پٹرولنگ سٹریٹ کریمنلز و سنگین جرائم میں ملوث 11 گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے ماہ اگست کی کارکردگی کا جائزہ لیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن و پی آریو نے ایمر جنسی 15 کی 342 کالز پر شہریوں کو ریسیکو کیاڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر 15 کی کال پر ریسپانس ٹائم چیک کیا گیا.ڈولفن و پی آریو کا 15 کی کال پر ریسپانس ٹائم اوسطا 5 سے 7 منٹ ریکارڈ کیا گیاڈولفن نے 195 اشتہاریوں سمیت 351 عادی ملزمان، 185 عدالتی مفروران، 804 ریکارڈیافتہ کو گرفتار کیادوران پٹرولنگ سٹریٹ کریمنلز و سنگین جرائم میں ملوث 11 ملزمان کوگرفتار کیا گیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے ماہ اگست میں 36 خطرناک ڈکیت گینگز کو بھی گرفتار کیاڈولفن سکواڈ نے سٹریٹ کرائم میں ملوث دیگر 2116 ملزمان کو بھی گرفتار کیاناجائز اسلحہ کیخلاف مہم کے دوران 45 پسٹلز، 16 رائفلز، 3 خنجر برآمد کیں ہوائی فائرنگ، آتش بازی کرنیوالے 12 ملزمان گرفتار کئے گئے، منشیات فروشوں کے قبضہ سے 239 بوتلیں شراب، 2755 گرام چرس، 1243 گرام آئس، 6003 گرام گٹکا، 11 گرام ہیرون برآمد کی گئی پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈاؤن میں 45 ملزمان گرفتار، مقدمات درج کروائے گئے15 کی کالز پر ریسپانس کرتے ہوئے 39 نوسر بازوں و چوروں سے 09 موبائلز، 1000 نقدی برآمد کی گئی سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران 1449340 وہیکلز، موٹر سائیکلز 1630093 اشخاص کو چیک کیا گیا.ڈولفن سکواڈ نے ماہ اگست  میں 26 چوری شدہ گاڑیاں، موٹر سائیکلز برآمد کیں، ڈولفن سکواڈ نے ماہ اگست  میں 24 فیک نمبر پلیٹ موٹر سائیکلز، وہیکلز کے خلاف بھی کارروائی کی۔ڈولفن و پی آریو نے ون ویلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن میں 366 ون ویلرز گرفتار کییکمیونٹی پالیسنگ کے تحت مختلف ہیڈز میں 237 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیاڈولفن سکواڈ، پی آر یو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف برسر پیکار ہے