ایس ایچ او مزنگ سٹریٹ کریمنلز کے خلاف ان ایکشن

 واردات کی منصوبہ بندی ناکام ، دو موٹر سائیکل، اسلحہ اور ماسٹر چابیاں برآمد 
 ہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او مزنگ سٹریٹ کریمنلز کے خلاف ان ایکشن واردات کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی میانی صاحب قبرستان میں چھپے دو رکنی ریکارڈ یافتہ موٹر سائیکل چور  کوگرفتارکرلیا ایس ایچ او مزنگ احسن اقبال کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے دو موٹر سائیکل،غیر قانونی اسلحہ اور ماسٹر چابیاں برآمد کر لی گئی ملزمان سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھیریکارڈ کے مطابق ملزمان مزنگ،لٹن روڈ  سمیت لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے تھیدوران واردات موٹر سائیکل کا لاک کھولنے کے لیے ملزمان ماسٹر  چابیوں کا استعمال کرتے تھیگرفتار ملزمان میں سجاد اور ساتھی حیدر شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ایس پی سول لائنز نے متحرک سٹریٹ کریمنلز کی گرفتاری پر ایس ایچ او مزنگ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق سٹریٹ کرائمز کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے