جرائم میں ملوث کریمنلز کا سدباب کریں: ایڈیشنل آئی جی

، نوگو ایریاز کا خاتمہ اور حساس ایونٹس کی سکیورٹی یقینی بنائیں: سہیل ظفر چٹھہ
لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان کی زیر صدارت سی سی ڈی امور بارے اہم ویڈیو لنک اجلاس سنٹرل پولیس ا?فس میں منعقد ہوا۔ ایڈیشنل ا?ئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ، ڈی ا?ئی جی سی سی ڈی وقاص الحسن، ایس ایس پیز سی سی ڈی اور سینئر افسران اجلاس میں موجود تھے جبکہ سی سی ڈی کے کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک کے افسران و اہلکاروں نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ا?ئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اجلاس میں منظم جرائم کے خاتمے کے لئے سی سی ڈی کے مجوزہ اہداف کا جائزہ لیا۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ہیومن ریسورس، لاجسٹکس، ٹی او ا?رز اور انتظامی امور بھی زیر غور ا?ئے۔ ایڈیشنل ا?ئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ نے ادارے کے اغراض و مقاصد اور ہداف بارے بریفنگ دی۔ ا?ئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویڑن کے مطابق سنگین جرائم میں ملوث کریمنلز کا سدباب کریں۔ ایڈیشنل ا?ئی جی سی سی ڈی نے کہا کہ سی سی ڈی کرائم فائٹنگ سپرٹ سے سنگین جرائم کے چیلنجز سے نبرد ا?زما ہے۔ ا?ئی جی پنجاب نے کہا کہ سی سی ڈی کو مطلوبہ ہیومن ریسورس، دفاتر، ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس فراہم کر رہے ہیں۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے لئے  نئی ٹرانسپورٹ، فرنیچر اور لاجسٹکس کی خریداری کا عمل بھی شروع کیا جاچکا ہے۔ سی سی ڈی کو کریمینلز ڈیٹا بیس، سرویلنس اینڈ مانیٹرنگ سسٹم، جدید لوکیٹرز اور ا?ئی ٹی ٹیکنالوجی کی مدد حاصل ہے۔سی سی ڈی افسران اہداف کے حصول کے لئے بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔ منشیات کے بڑے ڈیلرز، خطرناک کریمنلز کی گرفتاری و سزائیں، نوگو ایریاز کا خاتمہ اور حساس ایونٹس کی سکیورٹی یقینی بنائیں۔ ا?ئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ دہشت گردی، شر پسندی، لا اینڈ ا?رڈر اور جرائم کا خاتمہ پنجاب پولیس کو درپیش اہم ترین چیلنجز ہیں