ڈولفن سکواڈ کا سنیچرز،سٹریٹ کریمنلز کیخلاف شکنجہ

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کی سنیچرز،سٹریٹ کریمنلز کیخلاف کارروائیاں جاری ہے اولڈ انار کلی موبائل سنیچنگ کی واردات میں ملوث ملزم کوگرفتار جبکہ ساتھی فرار ہوگیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان شہری سے موبائل چھین کر فرار ہوئے تھے۔ڈولفن نے دوران سنیپ چیکنگ کنٹرول پر اناونس کیے گئے حلیہ جات کے مطابق ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیاملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی تعاقب کے بعد1 ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ ساتھی رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیاملزم کے قبضہ سے چھینے گئے 2 موبائل فون بر آمد کر لئے گئے ملزم دانش ریکارڈ یافتہ ہے مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ اولڈ انار کلی پولیس کے حوالے کر دیا گیاایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈولفن سکواڈ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف برسر پیکار ہے