لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ پولیس سٹریٹ کریمنلز کیخلاف ان ایکشن ہے کاہنہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 3 رکنی ڈکیت گروپ کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ملزمان کو چھوٹا صوا روڈ سے گرفتار کیا گیاملزمان رات گئے شہریوں سے گن پر موٹر سائیکل و دیگر سامان لوٹ لیتے تھے ملزمان نے چند روز قبل گچوانہ روڈ پر شہری سے گن پوائنٹ پر نقدی بھی چھینی تھی ملزمان سے پستول اور چھینی گئی نقدی اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ملزمان میں ساغر، اجمل اورنعیم شامل ہیں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ سٹریٹ کریمنلز کیخلاف خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں،