پنجاب میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کو 2 لاکھ 17ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری کئے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب کے محفوظ پنجاب کیلئے ڈی آئی جی ٹریفک پرعزم ہے بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف 90 روزہ مہم جاری ہے ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ پنجاب میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کو 2 لاکھ 17ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری کئے گئے بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف ماہ جون کی نسبت اگست میں 17 فیصد زیادہ چالان کیے گئے گزشتہ ماہ لاہور ٹریفک پولیس نے 50ہزار سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے ٹریفک پولیس فیصل اباد نے 22 ہزار، راولپنڈی نے 20 ہزار گجرانوالہ نے 19 ہزار سے زائد شہریوں کو جرمانے کیے ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کے مطابق صوبہ بھر میں بلا تفریق بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہے گی بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں نہ ڈالتے ہیں بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کاروائیوں کا مقصد حادثات میں کمی لانا ہیمہلک حادثات کی روک تھام کیلئے ٹریفک پولیس ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہیشہریوں کی زندگی اور سفر کو محفوظ بنانا ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے