3 ماہ: نیورو انسٹی ٹیوٹ میں 50ہزار مریضوں کا علاج

لاہور(خصوصی رپورٹ )پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز (پنز)میں مریض دوست اقدامات اٹھانے پر مریضوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، رواں سال جنوری تا مارچ تک آ ئوٹ ڈور اور ایمرجنسی میں 50639مریضوں کو پنجاب حکومت کی پالیسی کے مطابق علاج کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ اس امر کا اظہار ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنز پروفیسر ڈاکٹر آصف بشیر نے سہ ماہی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایم ایس ڈاکٹر عمر اسحاق، نرسنگ سپرنٹنڈنٹ آسیہ خانم، ڈاکٹر عدنان خالد، ڈاکٹر اسد شاہ و دیگر انتظامی ڈاکٹرز موجود تھے۔ ایم ایس نے بتایا نیورو سرجری اور نیورالوجی آ ئوٹ ڈور میں 46735، ایمرجنسی میں 3904مریض آئے نیز 761مریضوں کے آپریشن بھی کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئے۔