91 مستقل ،3100 عارضی تجاوزات ختم

لاہور () شہر بھر میں وسیع پیمانے پر انسداد تجاوزات آپریشن جاری رہا۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ریگولیشن ونگ کی جانب سے کی گئی کارروائی میں 39 ٹرک تجاوزات کا سامان ضبط کیا گیا، 91 مستقل اور 3100 سے زائد عارضی تجاوزات ختم کی گئیں۔ آپریشن مزنگ، چوبرجی، اسلام پارک، ملتان روڈ، شاہ عالم اور اعظم کلاتھ مارکیٹ میں کیا گیا۔ آپریشن کے دوران 91 املاک سیل،7000 بینرز، پوسٹرز اور دیگر بصری آلودگی پھیلانے والا مواد ضبط کیا گیا۔