تہران(آئی این پی )پاسدارانِ انقلاب کے مطابق آبنائے ہرمز میں غیر مجاز راستوں سے گزرنے کی کوشش کے دوران دو آئل ٹینکرز اور ایک ٹگ بوٹ میں الگ الگ واقعات میں آگ لگی۔ ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ ایک آئل ٹینکر آبنائے ہرمز کے جنوب میں گزرگاہ سے نکلنے کی کوشش کے دوران بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا جبکہ دوسرا بڑا آئل ٹینکر آبی گزرگاہ کے مشرقی حصے میں راستے سے نکلتے ہوئے آگ کی لپیٹ میں آگیا۔پاسداران انقلاب کا کہناہے کہ دوسرے ٹینکر کی آگ بجھانے کے لیے قریب آنے والی ٹگ بوٹ میں بھی آگ لگ گئی۔