سیلاب زدہ علاقوں میں تاریخ میں پہلی بار "کلینک آن بوٹس" سروسز کا آغاز

سیلاب زدہ علاقوں میں تاریخ میں پہلی بار

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں صحت کی تاریخی سہولتیں فراہم کرنے کا عمل جاری ہے۔

 "کلینک آن بوٹس" اور "کلینک آن وہیلز" کے ذریعے متاثرین کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں دی جا رہی ہیں۔968 کلینک آن وہیلز اور میڈیکل ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں، جہاں حاملہ خواتین کے چیک اپ، ملٹی وٹامن سپلائی، سینٹری کٹس اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔ رورل ایمبولینس سروس کے ذریعے حاملہ خواتین کو بروقت مریم نواز ہیلتھ ہسپتال منتقل کرنے کا انتظام موجود ہے۔

بچوں کے علاج کے لیے روزانہ اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کیمپس کا دورہ کرتے ہیں جبکہ نومولود بچوں کی روٹین ویکسی نیشن کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔فلڈ ریلیف کیمپوں میں کیڑوں کے کاٹنے، سکن انفیکشن، ہیضہ، ملیریا اور دیگر بیماریوں کے علاج کے لیے ادویات، او آر ایس اور اینٹی بائیوٹکس وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔