خیبرپختونخوا: سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض کی نگرانی کا آغاز

خیبرپختونخوا: سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض کی نگرانی کا آغاز

خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کی نگرانی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

 مشیر صحت احتشام علی کی ہدایت پر تمام اضلاع میں الرٹ جاری کیا گیا ہے تاکہ متاثرہ عوام کو بروقت علاج اور ادویات فراہم کی جا سکیں۔

اہم نکات:

محکمہ صحت نے متاثرہ اضلاع میں 289 میڈیکل کیمپس قائم کیے ہیں، جہاں اب تک 5627 مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔ان کیمپس میں متعدی امراض کے 380 کیسز رپورٹ ہوئے، سب سے زیادہ کیسز سوات سے سامنے آئے۔سوات میں 62 بچے اور 43 بچیاں ARI (سانس کی بیماری) میں مبتلا ہیں۔اسہال اور خون آلود دست کے 140 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔خارش (Scabies) کے متعدد کیسز بھی سامنے آئے۔ایبٹ آباد میں ملیریا کے 2 مریض رپورٹ ہوئے۔
حفاظتی اقدامات:

متاثرہ علاقوں میں 21 ہیلتھ فیسلٹیز جزوی طور پر جبکہ ایک مکمل طور پر متاثر ہوئی ہے۔مشیر صحت احتشام علی نے عوام کو یقین دلایا کہ سیلاب متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا اور تمام دستیاب طبی سہولیات بروقت فراہم کی جائیں گی۔تاحال متعدی امراض سے کسی موت کی اطلاع نہیں ملی۔یہ اقدام سیلاب متاثرہ علاقوں میں صحت کے بحران کو کنٹرول کرنے اور وبائی امراض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔