سپریم کورٹ، منشیات کیس میںملوث ملزم نے گرفتاری دے دی

اسلام آباد(آئی ین پی )سپریم کورٹ میں منشیات کے  کیس میں ملوث ملزم نے مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانے کے ڈر سے کمرہ عدالت میں ہی گرفتاری دے دی۔ ملزم کے وکیل کی درخواست پر عدالت نے ملزم  کی گرفتاری حکمنامے میں بھی شامل کردی۔  وکیل ملزم مظہر اقبال سدھو نے عدالت کو بتایا کہ مکمل  ضمانت مسترد ہونے کے بعد خود گرفتاری دینا چاہتا ہے، خطرہ ہے کہ میرے موکل کا جعلی مقابلہ کردیا جائے گا۔ پنجاب میں ایک فورس کو ان کائونٹر کرنے کا لائسنس ملا ہوا ہے۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کی گرفتاری سپریم کورٹ کے حکمنامہ میں شامل کی جائے، ملزم کے وکیل کی درخواست پر عدالت نے ملزم  کی گرفتاری حکمنامے میں بھی شامل کردی۔ درخواست ضمانت مسترد کرنے کی آبزرویشنز پر ملزم نے درخواست واپس لے لی۔سپریم کورٹ میں  دوران سماعت پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اے این ایف آئین اور قانون پر چلنے والی فورس ہے۔