پولٹری کمپنیوں پر 15 کروڑ روپے کے جرمانے ،خلاف ورزیوں پر 47 شوکاز نوٹس
اسلا م آباد(آن لائن) کمپیٹشن کمیشن آف پاکستان نے کارٹلائزیشن میںملوث کمپنیوں پر 2ارب36کروڑ سے زائد کے جرمانے عائد کئے ہیں۔ترجمان کمپیٹشن کمیشن کے مطابق سال 2025کے دوران کمیشن نے کارٹلائزیشن اور پرائس فکسنگ کے خلاف بڑی کارروائیاںکی ہیں اور قانون کی خلاف ورزیوں پر 2.36 ارب روپے کے جرمانے عائد کئے ہیں اس دوران کمپٹیشن کمیشن نے 2025 میں 93 کروڑ روپے کے جرمانے ریکور کیے ہیں کمپٹیشن ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر 47 شوکاز نوٹس جاری کی ہیں