اسلام آباد : ڈینگی کے مزید 15 کیسز،مجموعی تعداد 227 ہو گئی

 راولپنڈی کے مختلف سپتالوں کے ڈینگی وارڈ میں 25 سے زائد مریض زیر علاج 
اسلا م آباد(آئی این پی )حالیہ مون سون  بارشوں کے باعث وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ ہونے لگا، مزید 15 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 15 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اسلام آباد میں ڈینگی کیسز کی تعداد 227 تک پہنچ گئی۔محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ دیہی علاقوں سے 192  جبکہ شہری علاقوں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 35 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں کے ڈینگی وارڈ میں 25 سے زائد مریض زیر علاج ہیں۔