اسلام آباد میں ڈینگی کے 40 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کی روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ کی انسدادِ ڈینگی مہم اور یومیہ مانیٹرنگ سرگرمیاں جاری ہیں۔مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر بھر سے ڈینگی کے 40 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں دیہی علاقوں سے 29 اور شہری علاقوں سے 11 مریض  شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ متاثرہ 34 مریضوں کو مختلف اسپتالوں میں داخل  کیا گیا جبکہ انسپکشن کے دوران 1014 مقامات پر لاروا پازیٹیو  اور  24 مقامات پر نیگیٹو  پایا گیا۔