اسلام آباد میں ایک روز کے دوران ڈینگی کے 28نئے کیسز رجسٹرڈ

مہم کے تحت 179 گھروں میں اسپرے جبکہ 652 مختلف مقامات پر فوگنگ کی گئی
صحت کے تحفظ کے پیش نظر 16 نئے مریضوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا: ضلعی انتظامیہ
اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد میں ایک روز کے دوران ڈینگی کے 28نئے کیسز رجسٹرڈہوئے‘رورل ایریاز سے 15 جبکہ اربن ایریاز سے 13 مریضوں کی تصدیق ہوئی جبکہ شہر بھر میں 24،603 مقامات کی انسپکشن کی گئی اور مہم کے تحت 179 گھروں میں اسپرے جبکہ 652 مختلف مقامات پر فوگنگ کی گئی۔انسداد ڈینگی مہم کے تحت ضلعی انتظامیہ رپورٹ کے مطابق اانسدادِ ڈینگی مہم میں تیزی، ضلعی انتظامیہ اور فیلڈ ٹیمیں متحرک ہیں اوراسلام آباد میں ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی انسدادی سرگرمیوں جاری رہیں۔گزشتہ ایک روز کے دوران شہر بھر میں 24،603 مقامات کی انسپکشن کی گئی ۔مہم کے تحت 179 گھروں میں اسپرے جبکہ 652 مختلف مقامات پر فوگنگ کی گئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 28 نئے کیسز رجسٹر ہوئے۔رورل ایریاز سے 15 جبکہ اربن ایریاز سے 13 مریضوں کی تصدیق ہوئی۔صحت کے تحفظ کے پیش نظر 16 نئے مریضوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔