خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے 142 نئے مریض،مجموعی تعداد 2 ہزار 912 تک پہنچ گئی

پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  مزید 142 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں ڈینگی کے تصدیق شدہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 912 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ اس وقت ڈینگی کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 174 ہے۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں اب تک ڈینگی سے متاثرہ 2 ہزار 738 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں،