پاکستان میں لاپتہ افراد کیسز کی مجموعی تعداد 10 ہزار 806 تک پہنچ گئی

  خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ  لاپتہ افراد کے   3730 کیسز سامنے آئے
  2760 کیسز نمٹائے جا چکے ،970 کیسز تاحال زیرِ تفتیش ہیں ،رپورٹ
پشاور(آئی این پی ) خیبر پختونخوا  صوبہ میں  لاپتہ افراد کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے  ۔سرکاری  دستاویزات کے مطابق خیبر پختونخوا میں اب تک لاپتہ افراد کے مجموعی طور پر 3730 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ ان میں سے 2760 کیسز نمٹائے جا چکے ہیں جبکہ 970 کیسز تاحال زیرِ تفتیش ہیں۔سرکاری ریکارڈ کے مطابق صوبے میں 1804 لاپتہ افراد کو ٹریس کر لیا گیا ہے، جن میں سے 707 افراد کو بحفاظت ان کے گھروں تک واپس پہنچایا  گیا۔تاہم اعداد و شمار کا  کے مطابق خیبر پختونخوا میں 88 لاپتہ افراد کی لاشیں برآمد ہو چکی ہیں۔  سرکاری دستاویزات کے مطابق مجموعی طورپر پاکستان میں لاپتہ افراد کے کیسز کی مجموعی تعداد 10 ہزار 806 تک پہنچ چکی ہے۔پنجاب میں 1794 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 1583 نمٹا دیے گئے جبکہ 211 کیسز اب بھی زیرِ تفتیش ہیں