ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا اور یورپ کی غیر منصفانہ پابندیوں سے بین الاقوامی قوانین کمزور ہو جائیں گے اور عالمی قوانین کے خلاف ممالک میں مزاحمت بڑھے گی۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، عباس عراقچی نے مالدیپ اور سری لنکا کے وزرائے خارجہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکا اور یورپ کی جانب سے لگنے والی پابندیوں پر سخت موقف اپنائیں۔امریکا و یورپ کی غیر منصفانہ پابندیاں عالمی قوانین کو کمزور کر رہی ہیںانہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے ممالک اس معاملے میں اپنا اہم کردار ادا کر سکتے ہیں تاکہ عالمی قوانین کی پاسداری اور تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔