علی لاریجانی کی شہادت سے نظام کمزور نہیں ہوگا: ایرانی وزیر خارجہ

علی لاریجانی کی شہادت سے نظام کمزور نہیں ہوگا: ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ علی لاریجانی کی شہادت سے ایران کا نظام متاثر نہیں ہوگا۔

اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کا نظام مضبوط ہے اور اہم شخصیات کے جانے سے کمزور نہیں ہوتا۔ ہر فرد نظام میں اپنی حیثیت کے مطابق کردار ادا کرتا ہے، اور امریکی اور اسرائیلی یہ کیوں نہیں سمجھتے کہ اس سے ایران کمزور نہیں ہوگا۔ایران نے قومی سلامتی کے مشیر  علی لاریجانی  کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے، جبکہ ایرانی کمانڈرانچیف نے کہا کہ علی لاریجانی کی شہادت پر فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔