’ایک ہی فلم بار بار چل رہی ہے‘، امریکا کی نئی پابندیوں پر ایرانی وزیر خارجہ کا ٹرمپ کو کرارا جواب

’ایک ہی فلم بار بار چل رہی ہے‘، امریکا کی نئی پابندیوں پر ایرانی وزیر خارجہ کا ٹرمپ کو کرارا جواب

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کی جانب سے ممکنہ نئی پابندیوں کے اعلان پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

عراقچی کا کہنا ہے کہ پیر کو متوقع امریکی پابندیوں کا پیکج دراصل ’ایک ہی فلم کو بار بار دیکھنے‘ کے مترادف ہے، جو کہ سابقہ امریکی حکومتوں کی پالیسیوں کا تسلسل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں امریکا کی جانب سے اختیار کیا گیا دباؤ اور دھونس کسی نئے انداز کا نہیں بلکہ ماضی کی پالیسیوں کی نقل ہے۔عراقچی نے اس بات پر زور دیا کہ نئی امریکی پابندیوں کے امکانات واشنگٹن کی سابقہ اقتصادی پابندیوں کے جاری رہنے کا نتیجہ ہیں، اور یہ ایران پر دباؤ بڑھانے کی اسی پالیسی کا حصہ ہیں۔ان کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ تہران واشنگٹن کی ممکنہ نئی پابندیوں کو سابقہ حکمت عملی کا تسلسل سمجھتا ہے، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ کا خطرہ ہے۔